ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بچہ مزدوری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو لے کربیداری پیدا کرنے نکڑ ناٹک کی نمائش

بھٹکل میں بچہ مزدوری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو لے کربیداری پیدا کرنے نکڑ ناٹک کی نمائش

Mon, 15 Nov 2021 17:39:08    S.O. News Service

بھٹکل:16؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ریاست کرناٹک قانونی خدمات پرادھیکار ، ضلعی قانونی خدمات پرادھیکار، تعلقہ قانون سمیتی  اور  بھٹکل وکلاء تنظیم کے اشتراک سے بچہ مزدوری مخالف اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے متعلق تعلقہ کے مختلف مقامات پر نکڑ ناٹک کی نمائش کرتےہوئے عوام میں بیداری پیدا کرنےکی کوشش کی گئی ۔

تعلقہ کے تیرن مکی سرکاری ہائی اسکول اور مرڈیشور کے جنتا ودیالیہ کے طلبا نے نکڑ ناٹک میں شریک ہوکر بہترین  ادا کاری کرتےہوئے عوام کو  پیغام پہنچانے کی کوشش کی۔ مرڈیشور کے ناکہ ، اولگا منٹپ ، بیلکے سوسگڑی کراس، بھٹکل چن پٹن ہنومنت مندر کے صحن، بھٹکل مارکیٹ، تعلقہ دفتر صحن، بھٹکل بس اسٹائنڈ  اور بھٹکل شمس الدین سرکل پر نکڑناٹک کی نمائش کی گئی ۔

شمس الدین سرکل پرجب نکڑ ناٹک پیش کیا جارہاتھا تو اس وقت بھٹکل جے ایم ایف سی عدالت کے منصف فواز پی اے، سی پی آئی دیواکر، بھٹکل شہری پولس تھانہ انسپکٹر سُما بی ، ہنومنت کوڈگونٹی وغیرہ موجود تھے۔


Share: